اچھی نیت
نیت کی صورت میں ﷲ تعالیٰ نے اہلِ ایمان کو وہ نسخہ کیمیا عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے ہر مسلمان ذرا سی توجہ سے مٹی کو بھی سونا بنا سکتا ہے، حدیث میں حضرت محمد ﷺ کا ارشاد ہے کہ تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے
بعض لوگ اس کا مطلب یہ سمجھتے ہیں کہ اچھی نیت سے غلط کام بھی ٹھیک ہو جاتا ہے، اور گناہ بھی ثواب بن جاتا ہے یہ بات تو قطعی غلط ہے، گناہ ہر حالت میں گناہ ہے، کتنی ہی اچھی نیت سے کیا جاۓ وہ جائز نہیں ہو سکتا، مثلاً کوئی شخص کسی کے گھر اس نیت سے چوری کرے جو مال حاصل ہوگا وہ صدقہ کروں گا تو اس نیت کی وجہ سے چوری کا گناہ معاف نہیں ہوگا، لیکن حضرت محمد ﷺ کے مزکورہ بالا ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ ـ
١_ کسی بھی نیک کام پر اس وقت تک ثواب نہیں ملتا جب تک وہ صحیح نیت کے ساتھ نا کیا جائے، مثلاً نماز کا ثواب اس وقت ملے گا جب وہ ﷲ تعالیٰ کی خوشنودی کے لۓ پڑھی جاۓ، اگر دکھاوے کے لۓ پڑھی تو ثواب غارف ہو جاۓ گا، اُلٹا گناہ ہوگاـ
٢_اور دوسرا مطلب یہ ہے اور وہی اس وقت بیان کرنا مقصود ہے کہ جتنے کام مباح یا جائز ہیں، ان کا اصل حکم تو یہ ہے کہ ان پر نہ ثواب ہوتا ہے نا غذاب، لیکن اگر وہ جائز کام کسی اچھی نیت سے کیے جائیں تو وہ عبادت بن جاتے ہیں، مثلاً کھانا کھانا مباحات میں سے ہے لیکن اگر کوئی کھانا اس نیت سے کھاۓ کہ اس کے ذریعے میرے جسم کو قوت حاصل ہوگی تو اس قوت کو ﷲ تعالیٰ کی اطاعت میں صرف کروں گا، تو یہ کھانا کھانا بھی باعثِ اجر ثواب ہوگا یا اس نیت سے کھانا کھاۓ کہ ﷲ تعالیٰ نے میرے نفس کا بھی مجھ پر حق رکھا ہے، اس کی ادائیگی کے لۓ کھانا کھاتا ہوں یا اس نیت سے کھاۓ اس سے لذت و راحت حاصل ہوگی تو دل سے ﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرونگا تو ان نیتوں کے ساتھ کھانا کھانے میں بھی ثواب ہوگاـ
غرض زندگی کا کوئی مباح کام ایسا نہیں ہے جس کو اچھی نیت کر کے عبادت اور موجبِ ثواب نہ بنایا جا سکتا ہو، مثلاً اچھی نیت کی چند مثالیں جن سے ہم اپنے روز مرہ کے کاموں کو ثواب بنا سکتے ہیں مندرجہ ذیل ہیں ـ
١_روزی کمانا، خواہ تجارت کی شکل میں ہو یا ملازمت کی شکل میں یا زراعت و صنعت کی شکل میں اس میں اگر انسان یہ نیت کرے کہ ﷲ تعالیٰ نے میرے ذمے جو میرے نفس اور میرے گھر والوں کے حقوق عائد کیے ہیں، یہ کمائی اس لیے کر رہا ہوں کہ وہ حقوق ٹھیک ٹھیک ادا کر سکوں تو حلال روزی کمانے کی یہ ساری کاروباری عبادت اور ثواب بن جائے گی، پھر اس میں اگر یہ نیت بھی کر لے کہ اپنی آمدنی کو اپنی اور گھر والوں کی ضروریات پر خرچ کرنے کے بعد جو کچھ بچے گا اس میں سے غریبوں کی امداد اور دوسرے نیک کاموں پر خرچ کروں گا تو اس نیت سے مزید ثواب ملے گا ـ
٢_اگر ایک شخص ابھی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور وہ نیت یہ کر لے کہ میں اس علم کے ذریعے خدمتِ خلق کروں گا، مثلاً کوئی علمِ دین حاصل کر رہا ہے، تو مخلوق کو دین پہنچانے کی نیت کر لے، میڈیکل سائنس کا مطلب علم ہے تو یہ نیت کرے کہ ڈاکٹری کے ذریعے میں مریضوں کی خدمت کروں گا ـ انجینئرنگ کا مطلب علم ہے تو یہ نیت کرے کہ میں اس فن سے ملک و قوم کی خدمت کروں گا کوئی اور ہنر سیکھ رہا ہے تو اس غرض سے سیکھے کہ جو لوگ اس ہنر کے ضرورت مند ہونگے ان کی حاجت پوری کروں گا، انشاءاللہ جتنا وقت وہ تعلیم حاصل کرنے میں گزارے گا، اس کو اس نیت کا ثواب ملتا رہے گا ـ
٣_پھر انسان جو بھی پیشہ اختیار کرے اس میں یہ سوچے کہ رزق کا ذمہ تو ﷲ تعالیٰ نے لے رکھا ہے کسی نا کسی صورت میں ضرور ملے گا اور اس کو حاصل کرنے کے بہت سے راستے ہیں، لیکن میں فلاں راستہ اس لیے اختیار کر رہا ہوں کہ اس کے ذریعے مخلوقِ خدا کی خدمت کروں تو یہ پیشہ بھی باعثِ اجر ہو جاۓ گا ـ
مثلاً کوئی شخص ڈاکٹر بنتا ہے تو یہ نیت کرلے کہ رزق کے بہت سے راستوں میں سے یہ راستہ میں نے اس لۓ منتخب کیا ہے کہ اس کے ذریعے تکلیف میں مبتلا لوگوں کی مدد ہوگی تو خواہ وہ مریضوں سے جائز اور مناسب اجرت وصول کرے تب بھی انشاءاللہ اس نیت کا ثواب ملے گا اور جب واقعتََہ یہ نیت ہوگی تو ظاہر ہے کہ ایسے مواقع بھی آئیں گے جب وہ کسی شخص کو غریب دیکھے تو اس کا علاج بلامعاوضہ یا بہت رعایتی معاوضے پر کرے ـ
کوئی شخص مثلاً کپڑے کی تجارت کرنا چاہتا ہے اور وہ یہ نیت کرلے کہ ہر انسان کے ذمے شرعا لباس پہننا واجب ہے، میں بہت سے پیشوں میں سے اس پیشے کا انتخاب اس لیے کر رہا ہوں کہ اس کے ذریعے مخلوق کو اس واجب کی ادائیگی میں مدددوں گا تو امید ہے کہ انشاء اللہ یہ پیشہ بھی باعثِ اجر ہوجاۓ گاـ
اسی طرح اگر کوئی شخص سرکاری ملازم ہے تو وہ اپنی ملازمت میں یہ نیت کرے کہ اس کے ذریعے مخلوق کی ضروریات پوری کرنے کا موقع ملے گا، توخواہ وہ یہ کام تنخواہ لے کر کر رہا ہو، انشاءاللہ اس نیت کا ثواب ملے گا، غرض کوہی پیشہ ایسا نہیں ہے جس میں کوئی نا کوئی اچھی نیت نا کی جاسکتی ہوـ
٤_اسی طرح اچھا لباس اس لئے پہنا جاۓ کہ ﷲ تعالیٰ نے مجھے جو نعمت عطا فرمائی ہے، اس کا اثر نظر آۓ اور دیکھنے والوں کو فرحت ہو (نہ یہ کہ وہ مجھے بڑا یا دولت مند سمجھیں) ـ
٥_اپنے بچوں سے اس نیت سے پیار کیا جاۓ کہ حضرت محمد ﷺ کی سنت یہ ہے کہ آپ ﷺ بچوں سے محبت فرماتے تھے ـ
٦_بیوی بچوں سے خوش طبعی کی باتیں اس نیت سے کی جائیں کہ یہ حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے، اور آپ ﷺ نے ان سے حُسنِ سلوک کا حکم دیا ہے ـ
٧_ مہمانوں کی خاطر مدارات اس غرض سے کی جاۓ کہ مہمان کا اکرام سنت ہے اور مومن کے حقوق میں سے ہےـ
٨_ گھر میں کوئی پودہ یا درخت لگانا ہو تو اس نیت سے لگایا جاۓ کہ اس سے کسی انسان یا جانور کو فائدہ پہنچے گا اور دیکھنے والوں کو اس کا منظر اچھا معلوم ہو گا تو ان کو اس سے خوشی ہوگی ـ
٩_ اپنی تحریر کو اس نیت سے صاف اور خوبصورت بنانے کی کوشش کی جاۓ کہ پڑھنے والوں کو سہولت ہوگی ـ
١٠_ عورت جائز زیب و زینت اس لۓ کرے کہ شوہر کو خوشی حاصل ہوگی اور مرد اس نیت سے صاف ستھرا رہے کہ بیوی کو مسرت اور راحت ملے گی ـ
١١_ جائز تفریحات بقدرِ ضرورت اس غرض سے کی جاۓ کہ ان سے فرائض کی ادائیگی میں چُستی اور نشاط پیدا ہوگاـ
١٢_ گھڑی اس نیت سے رکھی جاۓ کہ اس کے ذریعے نماز کے اوقات کا علم ہوگا، اور وقت کی قدروقیمت پہچان کر اسے اچھے کاموں میں صرف کروں گا، غرض یہ تو چند متفرق اور سر سری مثالیں ہیں، ورنہ جیسا کہ امام غزالی ؒ نے احیاء العلوم میں بجا طور پر فرمایا ہےـ انسان کی زندگی کا کوئی جائز کام ایسا نہیں ہے جسے کوئی نا کوئی اچھی نیت کر کے ثواب کا کام نا بنایا جا سکےـ یہاں تک کہ میاں بیوی آپس میں ایک دوسرے سے اگر اس نیت سے لزت حاصل کریں کہ ایک دوسرے کا حق ادا کر رہے ہیں ـ اور اس سے دونوں کو عفت اور پاک دامنی حاصل ہوگی تو اس عمل پر بھی ثواب لکھا جاتا ہےـ
In the form of intention, Allah Ta'ala has given the people of faith the formula of alchemy, through which every Muslim can turn clay into gold with a little attention. In the hadith, Prophet Muhammad, peace be upon him, says that all actions depend on intentions.
Some people take this to mean that even a wrong deed is made right with a good intention, and a sin also becomes a reward. This is absolutely wrong. It cannot be, for example, if a person steals from someone's house with the intention of giving charity, then the sin of theft will not be forgiven because of this intention, but the meaning of the above statement of Hazrat Muhammad ﷺ is that -
1_ There is no reward for any good deed until it is done with the right intention, for example, the reward of prayer will be received when it is recited for the pleasure of Allah Almighty, if it is recited for show off, the reward will be greater. It will happen, the opposite will be a sin
2_ And the second meaning is this and it is meant to be explained at this time that as many actions as are permissible or permissible, the original order of them is that there is neither reward nor food for them, but if those permissible actions are done with a good intention. They become acts of worship, for example, eating food is one of the prohibitions, but if someone eats food with the intention that my body will gain strength through it, then I will spend this strength in obedience to Allah, then eating this food is also a cause of worship. The reward will be reward, or if I eat food with the intention that Allah Almighty has also given me the right to my soul, I eat food to pay for it, or if I eat with the intention that I will get pleasure and relief from it, then I thank Allah Almighty from the heart. If you pay, eating food with these intentions will also be rewarded
Therefore, there is no permissible work in life which cannot be worshiped and rewarded with good intentions, for example, some examples of good intentions with which we can make our daily activities rewarding are as follows-
1_ Earning a livelihood, whether it is in the form of trade or in the form of employment or in the form of agriculture and industry, if a person has the intention that Allah Ta'ala has imposed on me the rights of my self and my family, this earning is I am doing it so that I can pay those rights properly, then this whole business of earning halal sustenance will become worship and reward, then if he also intends to spend his income on the needs of himself and his family. After that, I will spend what is left on helping the poor and doing other good deeds, then I will get more rewards from this intention.
2_ If a person is still getting education and he intends to serve the creation through this knowledge, for example, someone is acquiring religious knowledge, then he should intend to convey religion to the creatures, medical science means knowledge. If so, let him have the intention that I will serve the patients through medicine - engineering means knowledge, then let him have the intention that I will serve the country and the nation through this art. People will be in need of this skill, I will fulfill their need, God willing, as much time as he spends in getting education, he will continue to get the reward of this intention.
3_ Then, in whatever profession a person chooses, he should think that the responsibility of sustenance has been taken by Allah Almighty, he will surely get it in one way or another and there are many ways to get it, but I am taking such a way because of this. If I serve God's creation through it, then this profession will also be a reward
For example, if a person becomes a doctor, he should make the intention that I have chosen this path from among the many ways of livelihood because it will help the suffering people, even if he receives a legitimate and reasonable wage from the patients. Also, God willing, this intention will be rewarded, and when this intention is realized, it is obvious that there will be occasions when he sees a person who is poor, so he treats him free of charge or at a very discounted rate.
For example, a person wants to trade clothes and he should make the intention that it is obligatory for every human being to wear Shariah clothes. If I will help, I hope that, God willing, this profession will also be a source of reward
Similarly, if a person is a government employee, he should have the intention in his job that he will get an opportunity to fulfill the needs of the creatures, even if he is doing this work for a salary, God willing, this intention will be rewarded. There is no profession in which some good intention cannot be done
4- In the same way, good clothes should be worn so that the effect of the blessings that Allah has given me can be seen and the people who see them are happy (not that they think I am big or rich).
5_ Love your children with the intention that the Sunnah of Hazrat Muhammad (PBUH) is that he (PBUH) used to love children.
6_ One should talk to the wife and children with the intention that this is the Sunnah of Hazrat Muhammad ﷺ, and the Prophet ﷺ commanded them to behave well.
7- Respect for the guests should be done for the purpose that honoring the guest is a Sunnah and one of the rights of the believer.
8- If a plant or tree is to be planted in the house, then it should be planted with the intention that it will benefit a person or an animal and if the people who see it will find its view good, then they will be happy with it.
9_ Try to make your writing clear and beautiful with the intention that the readers will find it convenient
10- A woman should adorn herself properly so that her husband will be happy and men should be clean with the intention that the wife will be happy and comfortable.
11- Legitimate amusements should be done as much as necessary for the purpose that they will create agility and vitality in the performance of duties.
12_ The watch should be kept with the intention that through it one will know the times of prayer, and knowing the value of the time, will spend it in good deeds, so these are just a few miscellaneous and random examples, otherwise, as Imam Ghazali said. It has been rightly said in Ahya Al-Uloom - There is no legitimate work of human life which cannot be made a work of reward by doing some good intention - even if the husband and wife enjoy each other from this intention. That they are doing each other's right - and by this both of them will gain chastity and purity, then reward is written on this act too.
0 Comments