دوسروں کے لیے دعا
جس طرح اپنی ذاتی حاجتوں کے لۓ دعا مانگنی چاہے ـ اسی طرح اپنے دوسرے اعزہ و اقربا کے دوست احباب اور عام مسلمانوں کے لۓ دعا مانگنا بھی بہت فضیلت کی چیز ہے ـ حدیث میں ہے کہ جو مسلمان بندہ اپنے کسی بھائی کے لۓ اس کی غیر موجودگی میں دعا کرتا ہے تو فرشتے اس کے حق میں میں یہ دعا کرتے ہیں کہ تم کو بھی ویسی ہی بھلائی ملے ـ
لہٰذا جس کسی مسلمان کے بارے میں علم ہو کہ وہ کسی مشکل میں ہے یا اس کو پریشانی لاحق ہےیا کوئی ضرورت پیش آ گئ ہے اس کے حق میں دعا کرنی چاہۓ ـ بلکہ کافروں کے حق میں بھی دعا کرنا چاہۓ کہ ﷲ تعالیٰ ان کو اسلام کی ہدایت عطا فرمائے ـ اس سے دعا کا ثواب بھی ملتا ہے اور دوسروں کی خیرخواہی کی فضیلت بھی حاصل ہوتی ہے ـ
0 Comments