Masnoun Duain | مسنون دعائیں | islamic Bayan


مسنون دعائیں 


یوں تو ہر حاجت ﷲ تعالیٰ سے مانگنی چاہیے

لیکن سروردوعالم ﷺ دن رات کے مختلف اوقات میں مختلف مواقع پر کچھ خاص خاص دعائیں سکھائی ہیں 


  • ـ مثلاً نیند سے بیدار ہو کر کیا دعا کریں؟
  •  بیت الخلا میں جانے سے پہلے کیا کہیں؟
  •  وہاں سے باہر نکل کر کیا پڑھیں؟ 
  • وضو کرتے وقت
  •  'مسجد میں داخل ہوتے وقت' 
  • مسجد سے نکلتے وقت '
  •  گھر میں داخل ہوتے وقت
  • کھانا کھانے سے پہلے
  • کھانے کے بعد
  • اذان سننے کے بعد
  • کپڑے پہنتے وقت
  • آئینہ دیکھتے وقت


بستر پر پہنچ کر سونے سے پہلے غرض مختلف مواقع پر مختلف دعائیں سکھائی ہیں جو ہمارے دین و دنیا کی تمام ضرورتوں کے لیے انتہائی جامع اور مفید دعائیں ہیں ـ اگر ہم ساری عمر سوچتے رہیں تب بھی ایسی دعائیں خود سے نا مانگ سکیں جو سرکار دوعالم ﷺ نے سکھا دی ہیں ـ

اِن دعاؤں کے پڑھنے میں نہ کوئی وقت صرف ہوتا ہے نا محنت لگتی ہے ـ نا اِن کے لیے وضو شرط ہے نا ہاتھ اٹھانے چاہئیں ـ بس اگر اِن دعاؤں کو یاد کرلیا جاۓ تو ذرا سے دھیان کی بات ہے اور اِس معمولی سی توجہ کے نتیجے میں دنیا و آخرت کے عظیم مقاصد اور فوائد حاصل ہو جاتے ہیں ـ اور بغیر کسی خاص محنت کے نامٔہ اعمال میں نیکیوں کے ذخیرے جمح ہوتے چلے جاتے ہیں ـ

لہٰذا ہر مسلمان کو چاہیے کے وہ یہ دعائیں ضرور یاد کر لے ـ بہت سی کتابیں ایسی ہیں جن میں یہ دعائیں لکھی ہوئی ہیں ـ حکیم الامت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ کی کتاب '' مناجات مقبول '' میں بھی ایسی بیشتر دعائیں جمح کردی گئی ہیں ـ اس میں دیکھ کر یہ دعائیں یاد کی جا سکتی ہیں ـ 'خود بھی یاد کریں اور بچوں کو بھی یاد کرا کر بچپن ہی سے ان کا عادی بنائیں تو انشاءاللہ ان کی دعاؤں کا ثواب بھی ملے گا ـ


View More Bayan Open Now


Post a Comment

0 Comments