ایک شخص نے مچھلی فروشی شروع کی تو سوچا ، دکان پر ایک خوبصورت بورڈ لگا دیا جائے ۔۔۔
جس پر لکھا ہو۔۔۔
*۔۔۔یہاں میٹھے پانی کی تازہ مچھلی فروخت ہوتی ہے۔۔۔*
بورڈ بن کر آگیا تو کچھ دوستوں کو مدد کیلئے بلوایا کہ ساتھ مل کر بھاری بھر کم بورڈ لگوایا جاسکے۔۔۔
ایک دوست عثمان صاحب نے بورڈ پڑھا تو پوچھا تمہارے کاروبار کی کوئی اور شاخ بھی ہے ۔۔۔
جی نہیں ۔۔۔۔
تو پھر "یہاں" کا لفظ اضافی ہے ۔۔۔
اب بورڈ اس طرح ہوگیا۔۔۔
۔۔۔۔میٹھے پانی کی تازہ مچھلی فروخت ہوتی ہے۔۔۔۔
دوسرے دوست بشارت صاحب نے پوچھا۔۔۔
کیا اس علاقے میں میٹھے پانی کے علاوہ کھارا پانی بھی موجود ہے۔۔۔
جی نہیں۔۔۔۔
تو پھر "میٹھے پانی" کا لفظ اضافی ہے ۔۔۔۔
اب بورڈ اس طرح ہوگیا۔۔۔۔
تازہ مچھلی فروخت ہوتی ہے۔۔۔
ایک اور دوست علی حمزہ سانڈو نے پوچھا۔۔۔
مچھلی باسی بھی بیچو گے۔۔۔۔
جی نہیں۔۔۔۔
تو پھر یہ "تازہ" کا لفظ اضافی ہے۔۔۔
اب بورڈ اس طرح ہوگیا۔۔۔
مچھلی فروخت ہوتی ہے۔۔۔۔
ایک اور پٹواری دوست ارسلان بھٹہ نے پوچھا۔۔۔۔
مچھلی ادھار بھی دی جاتی ہے۔۔۔
جی نہیں۔۔۔۔
تو پھر "فروخت" کا لفظ اضافی ہے۔۔۔
اب بورڈ اس طرح ہوگیا۔۔۔۔
مچھلی ہوتی ہے۔۔۔۔
ایک دانا دوست شاہ زیب خان 😎 بولے۔۔۔
مچھلی کے علاوہ بھی کچھ بیچو گے؟
جی نہیں۔۔۔۔
تو پھر "مچھلی" کا لفظ اضافی ہے۔۔۔۔
اب بورڈ اس طرح ہوگیا۔۔
ہوتی ہے۔۔۔۔۔
Thanks for Read
Achi Nahi,Lagi To Share Kar Do 🤣
Read More 👇
My Classmates Reaction Funny Quotes
Khota Or uska Maalik Funny Story
Aik Research Ke Mutabik Funny Quotes
Badshah or Rafugar ki Funny Story

0 Comments