Aik Din Bheriye Aur Gadhe Ka

Aik Din Bheriye Aur Gadhe Ka


ایک دن بھیڑیے اور گدھے میں گھاس کے رنگ پر اختلاف ہو گیا!
گدھے نے کہا: گھاس کا رنگ پیلا ہے۔
لیکن بھیڑیے نے کہا: گھاس کا رنگ سبز ہے۔
انہوں نے آپس میں اس بات پر بہت بحث کی، اور کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، اور آخر کار انہوں نے جنگل کے بادشاہ کے پاس اپنا مقدمہ لے جانے کا فیصلہ کیا۔
مقدمے کی سماعت شروع ہوئی اور سب نے اپنے اپنے  دلائل دیے اور جب فیصلہ سنایا گیا تو ہر کوئی انصاف ملنے کے لیے بے تاب تھا۔ 
لیکن شیر نے سزا سنا کر سب لوگوں کو مایوس کر دیا ، شیر نے بھیڑیے کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی، اور گدھے کو بری کر دیا گیا!
بھیڑیے نے ملامت کرتے ہوئے کہا: جناب عالی، کیا گھاس کا رنگ سبز نہیں ہے؟
شیر نے کہا: ہاں سبز ہی ہے 
بھیڑیے نے کہا: پھر جب میں نے کوئی غلطی نہیں کی تو آپ نے مجھے قید کی سزا کیوں سنائی ہے؟

شیر نے کہا: یہ سچ ہے کہ تمہاری بات درست ہے، لیکن تم نے غلطی کی جب تم نے گدھے سے اس مسئلہ پر بحث کی - اس لیے میں نے تمہیں قید کرنے کا حکم دیا تاکہ تم اپنی غلطی پر غور کرو ۔ 
کسی ایسے شخص سے بحث کرنا جو عقل ہی نہ رکھتا ہو اور نہ کچھ سمجھنا چاہتا ہو اور وہ گفتگو کرنے کے بھی لائق نہ ہو- اسے کچھ سمجھانا یا بتانا سراسر حماقت اور وقت کا ضیاع ہے


Thanks for Read 


Aik Larke Aur Larki Ka Waqia 

America Ki Tarekh Ki Ajeeb KhudKushi 

Chohdary Sahab Ke Baite Ki Anokhi Shadi 

Aik Larki Ki Bhayanak Dastaan Horror Story 

Part 1    Part 2     Part 3

Do Admio Ne 'Kim Bard' Nami Larki Ko Agwa Kiya 

Muhabat Ko Kabhi Dafan Mat Karo




 

Post a Comment

0 Comments