
چوہدری کے بیٹے کی شادی تھی چوہدری صاحب نے ایک انوکھا فیصلہ کیا کہ پورے گاؤں کو اس خوشی میں شامل کیا جائے اس کے لیے انہوں نے اعلان کروا دیا کہ بیٹے کی شادی کی خوشی میں پنڈ کے ہر گھر کو ایک جانور تحفے میں دیا جائے گا۔
جس گھر میں مرد کا راج ہو گا وہاں ایک گھوڑا دیا جائے گا اور جس گھر میں عورت کا راج ہوگا وہاں ایک مرغی دی جائیگی۔
گامے کو جانوروں کی ترسیل کا کام سونپ دیا گیا۔ پہلے ہی گھر میں گاما دونوں میاں بیوی کو سامنے بٹھا کر پوچھتا ہے کہ گھر کے فیصلے کون کرتا ہے؟
مرد بولا : میں. گامے نے جواب دیا کہ جناب سارے گھوڑے کسی نا کسی کے ہو گئے ہیں اب صرف تین باقی ہیں؛ ایک کالا، ایک سرخ اور ایک چینا۔ جو تمھیں پسند ہے وہ بتا دو؛ مرد نے فوراً جواب دیا کہ مجھے چینا پسند ہے۔
پاس ہی بیٹھی بیوی نے برا سا منہ بناتے ہوئے اپنے خاوند کو ٹوکا اور اونچی آواز میں بولی۔ نہیں۔۔ نہیں۔۔ ہم کالا لیں گے، میں نے دیکھا ہوا ہے، اس کے ماتھے پہ سفید پھلی ہے، وہ بڑا سوہنا ہے۔
مرد نے کہا کہ چلو کالا ہی دے دو۔
گاما آرام سے اٹھا، تھیلے سے ایک مرغی نکالی، عورت کو پکڑائی اور اگلے گھر کو چل دیا۔
گاما بتاتاہے کہ پورے گاوں میں مرغیاں ہی تقسیم کیں۔🤭😄😃
Thanks for Read
Aik Larki Ki Bhayanak Dastaan (Part 3) Horror Story in Urdu
Aik Larki Ki Bhayanak Dastaan (Part 2) Horror Story in Urdu
Aik Larki Ki Bhayanak Dastaan (Part 1) Horror Story in Urdu
Muhabat Ko Kabhi Dafan Mat Karo
Aik PHD Professor Aur Setiyan Marne Wala Larka
Kuch Saal Pahle Karachi Ke Aik Admi Ke Zahen Mai Aik Sheetani Khiyal Aya
Do Admio Ne Aik 'Kim Bard' Nami Larki Ko Agwa Kiya Full Story in Urdu
0 Comments