Aik Larke Aur Larki Ka Waqia

Aik Larke Aur Larki Ka Waqia


ایک لڑکے اور لڑکی کا چکر چل رہا تھا

 جس کا اس لڑکے کے گھر والوں کو بھی پتہ چل گیا۔ گھر والوں نے اسے سمجھایا کہ اس کام سے باز آجاؤ۔کل کو اگر لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا تو تمھارے ساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی مشکلات پیدا ہوں گی۔

گھر والے لڑکے کو بار بار سمجھاتے رہے مگر چونکہ لڑکی بھی لڑکے کے ساتھ ملی ہوئی تھی اس لیے وہ ایک کان سے سنتا اور دوسرے کان سے نکال دیتا، عشق کا بھوت سوار تھا۔ 

قصہ مختصر لڑکی کے گھر والوں کو بھی پتہ چل گیا اور ایک دن انھوں نے لڑکے کو پکڑ کر خوب درگت بنائی۔ 

ٹانگیں توڑ دیں اور اس کے گھر والوں کو پیغام بھیجا کہ اپنے لاڈلے کو اٹھا کر لے جاؤ۔گھر والوں نے اسے وہاں سے اٹھایا اور ہسپتال لے گئے اور علاج شروع کرایا۔ 

کئی دن ٹکوریں ہونے کے بعد جب برخوردار کچھ سننے بولنے کے قابل ہوا تو بڑی بہن نے اسے کہا کہ۔۔ کتنا عرصہ ہوگیا ہے ہم تجھے سمجھاتے رہے کہ باز آجاؤ، برے کام کا نتیجہ برا ہوتا ہے، مگر تم ہمارے سمجھانے کے باوجود باز نہیں آئے۔بہن کی اور سب گھر والوں کی ساری باتیں سن کر لڑکے نے ایک تاریخی جواب دیا: 

آپ لوگوں نے مجھے اس طرح سمجھایا ہی نہیں جس طرح انہوں نے  سمجھایا ....

Thanks for Read 


Aik Larki Ki Bhayanak Dastaan (Part 3) Horror Story in Urdu

Aik Larki Ki Bhayanak Dastaan (Part 2) Horror Story in Urdu

Aik Larki Ki Bhayanak Dastaan (Part 1) Horror Story in Urdu

Muhabat Ko Kabhi Dafan Mat Karo

Aik PHD Professor Aur Setiyan Marne Wala Larka 

Spartex Aik Misri Ghulam Tha 

Kuch Saal Pahle Karachi Ke Aik Admi Ke Zahen Mai Aik Sheetani Khiyal Aya

Badshah Aur Rafugar Ki Kahani

Topiyan Bechne Wala

Jin Ka Bhai Horror Story

Saleem Miyan Ki Funny Story 

Do Admio Ne Aik 'Kim Bard' Nami Larki Ko Agwa Kiya Full Story in Urdu 


Post a Comment

0 Comments