
یہ 1917 کی بات ہے عراق کے پہاڑوں میں برطانوی جنرل سٹانلی ماودے کا ایک چرواہے سے سامنا ہوا.
جنرل ماودے چرواہے کی طرف متوجہ ہوا اور اپنے مترجم سے کہا اس سے کہو کہ جنرل تمہیں ایک پاونڈ دے گا بدلے میں تمہیں اپنے کتے کو ذبح کرنا ہوگا.
کتا چرواہے کے لئے بہت اہم ہوتا ہے
یہ اسکی بکریاں چراتا ہے، دور گئے ریوڑ کو واپس لاتا ہے، درندوں کے حملوں سے ریوڑ کی حفاظت کرتا ہے، لیکن پاونڈ کی مالیت تو آدھے ریوڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے چرواہے نے یہ سوچا اس کے چہرے پر لالچی مسکراہٹ پھیل گئی، اس نے کتا پکڑا اور جنرل کے قدموں میں ذبح کر دیا.
جنرل ماودے نے چرواہے سے کہا اگر تم اس کی کھال بھی اتار دو میں تمہیں ایک اور پاونڈ دینے کو تیار ہوں، چرواہے نے خوشی خوشی کتے کی کھال بھی اتار دی، جنرل ماودے نے کہا میں مزید ایک اور پاونڈ دینے کے لئے تیار ہوں اگر تم اس کی بوٹیاں بھی بنا دو چرواہے نے فوری یہ آفر بھی قبول کرلی.
جنرل چرواہے کوتین پاونڈ دے کر چلتا بنا. جنرل ماودے چند قدم آگے گیا تھا کہ اسے پیچھے سےچرواہے کی آواز سنائی دی وہ پیچھے پیچھےآرہا تھا اور کہہ رہا تھا جنرل اگر میں کتے کا گوشت کھالوں آپ مجھے ایک اور پاونڈ دیں گے؟جنرل نے انکار میں سر ہلادیا اور کہا کہ میں تو صرف تمہاری نفسیات اور اوقات دیکھنا چاہتا تھا
تم نے صرف تین پاونڈ کے لئے اپنے محافظ اور دوست کو قتل کر دیا اسکی کھال اتار دی، اسکے ٹکڑے کیئے اور چوتھے پاونڈ کے لئے اسے کھانے کے لئے بھی تیار ہو، اور یہی چیز مجھے یہاں چاہئے.
پھر جنرل ماودے اپنے ساتھیوں سے مخاطب ہوا کہ اس قوم کے لوگوں کی سوچ یہ ہے۔۔۔
تمہیں ان سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے
آج یہی حال پاکستان میں بیغیرت صحافیوں ، سیاستدانوں اور اس ملک کے تنخواہ یافتہ غداروں کا ہے،
اپنی چھوٹی سی مصلحت اور ضرورت کے لئے اپنی سب سے قیمتی اور اہم چیز کا سودا کر دیتے ہیں.
اور یہ وہ ہتھیار ہے جسے ہر استعمار، ہر قابض، ہر شاطر دشمن
ہمارے خلاف استعمال کرتا آ رہا ہے، اسی کے ذریعے اس نے پاکستان پر 75سالوں سے حکومت کی ہے
اور اسی کے ذریعے ہمارے ملک کو لوٹا ہے.
آج ہمارے درمیان کتنے ہی ایسے خبیث چرواہےہیں جو نہ صرف اپنے کتے کا گوشت کھانے کے لئے تیار ہیں بلکہ پچھلی 7 دھائیوں سے اپنے ہم وطن بھائیوں کا گوشت کھا بھی رہے ہیں اور چند ٹکوں کے عوض اپنے وطن کی ناموس کو بیچ رہے ہیں.🇵🇰
Thanks for Read
Follow me on WhatsApp channel
Click Here
America Ki Tarekh Ki Ajeeb KhudKushi
Chohdary Sahab Ke Baite Ki Anokhi Shadi
Aik Larki Ki Bhayanak Dastaan Horror Story
Do Admio Ne 'Kim Bard' Nami Larki Ko Agwa Kiya
0 Comments